وزیراعظم کی سوات آمد متوقع، سڑکوں کی مرمت ، صفائی شروع

وزیراعظم کی سوات آمد متوقع، سڑکوں کی مرمت ، صفائی شروع
وزیراعظم کی سوات آمد متوقع، سڑکوں کی مرمت ، صفائی شروع

  


سوات (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نواز شریف کڈنی ہسپتال منگور کی افتتاحی کیلئے متوقع آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے ایمر جنسی میں فضاگٹ سے منگور تک کھنڈر نما سڑک پر انتہائی تیزی سے کام شروع کر دیا جبکہ سنگوٹہ سے لیکر کڈنی ہسپتال منگلور کے گیٹ تک ہالی وے روڈ صرف ایک ہی دن میں تیار کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور باقی سڑک پر بھی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جو انشاءاللہ نواز شریف کے آمد سے پہلے پہلے مکمل تعمیر کیا جائے گا لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جہاں تک میاں محمد نواز شریف کی گاڑی جائے گی وہاں تک سڑک بن گیا لیکن اُس ایک انچ بھی آگے تعمیراتی کام روک دیا گیا اور وہ اُسی طرح کھنڈر نما رہے گا کیونکہ نواز شریف کو تو صرف کڈنی ہسپتال تک آنا ہے اُس سے آگے تو عام لو گ ہی جائینگے واضح رہے کہ مینگورہ سے لیکر چار باغ تک کا سڑک گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہے اور آمدورفت کی بلکل قابل نہیں ہے جس پر نواز شریف کی آمد کی وجہ سے کام شروع کیا ہے مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے شکر ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگلورآرہا ہے کیونکہ اس روڈ کی خراب حالت نے لوگ مریض بنا دیئے ہیں اگر اسی طرح سڑکوں پر کام ہوتا ہے تو میاں محمد نواز شریف کو ہر ماہ سوات کا دورہ کریں تاکہ سوات کے تمام کھنڈر نما سڑکیں بن جائیں ہم حکومت سے رابطہ کرتے ہیں کہ کڈنی ہسپتال منگلور سے آگے کا سڑک بھی تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو آمد ورفت میں درپش مشکلات میں کمی آسکے ۔

مزید : سوات