ٹیچر نے 15طالبات کے بال کاٹ دئیے، شکایت پر والدین کی بھی کھچائی

ٹیچر نے 15طالبات کے بال کاٹ دئیے، شکایت پر والدین کی بھی کھچائی
ٹیچر نے 15طالبات کے بال کاٹ دئیے، شکایت پر والدین کی بھی کھچائی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سرکاری سکول کی ٹیچر نے مبینہ طور پر دو بہنوں سمیت 15 طالبات کے بال کاٹ دئیے، شکایت پر ٹیچر رخسانہ نے والدین کی بھی کھچائی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقہ چمن شاہ روڈ پر واقع سکول گورنمنٹ گرلز رحمت علی کی ٹیچر رخسانہ نے دوسری جماعت کی طالبہ سحر اور چوتھی جماعت کی طالبہ بسمہ سمیت سکول کی پندرہ طالبات کے زبردستی قینچی سے بال کاٹ دئیے جب متاثرہ بہنوں کے والدین شکایت کے لئے سکول پہنچے تو ٹیچر رخسانہ نے ان کی بھی خوب کلاس لی۔ متاثرہ بچیوں کے والدین نے ضلعی انتظامیہ سے ٹیچر رخسانہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -