جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا کر ڈاکٹر خاتون سے 10 لاکھ بٹورنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا کر ڈاکٹر خاتون سے 10 لاکھ بٹورنے والا ملزم لاہور سے ...
جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا کر ڈاکٹر خاتون سے 10 لاکھ بٹورنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے گزشتہ روز فیس بک کا جعلی اکاﺅنٹ ننا کر 10 لاکھ روپے بٹورنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم غلام مصطفی نے ایک نجی ٹی وی اینکر پرسن کے نام سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بنا کر ایک سابق اعلیٰ پولیس افسر کی بیٹی ڈاکٹر ثمرہ سے رابطہ کیا۔ ملزم نے اسے پیغام دیا کہ وہ ٹیچنگ ہاسپٹل میں ملازمت دلاسکتا ہے اور اس کے لئے 10 لاکھ روپے دئیے جائیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشاہد حسن نے تحقیقات کیں تو سب کچھ فراڈ نکلا جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روز برکت مارکیٹ لاہور میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

مزید : لاہور