ایران کی فلم ’میک مائی بیڈ اِن دی روم ‘آسکر کی دوڑ میں شامل ہو گئی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی فلم ’میک مائی بیڈ اِن دی روم ‘آسکر کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے ۔ دی نیوز نے ایران ڈیلی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ’میک مائی بیڈ اِن دی روم ‘رواں سال 17ویں شارٹ فلم فیسٹیول اینڈ ایشیاءمیں مقابلہ کرے گی ۔شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول اینڈ ایشیاءسالانہ اکیڈمی ایوارڈز کے لئے کوالیفائنگ فلم فیسٹیول ہے اور یہ ایشیاءکے بڑے انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔
ودیا بالن پر بھی پاکستانی ڈراموں کا سحر طاری ہو گیا
فیسٹیول کا انعقاد ٹوکیو اور یوکو ہاما میں 2جون سے 26جون تک منعقد کیا جائے گا ۔ ایرانی فلم ’میک مائی بیڈ اِن دی روم ‘میں ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے بیٹے سے محروم ہو جاتا ہے ۔
بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا :ماورا حسین