پیپلزپارٹی بھی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئی

پیپلزپارٹی بھی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف ...
پیپلزپارٹی بھی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اپنے کارکنوں کے ہمراہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آ گئے ۔ ڈیلی ٹائمز کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے اتوار کے روزمزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کئے گئے مظاہرے کے دوران شرکاءنے جہاں ایک طرف پارٹی بینر تھام رکھے تھے وہیں محنت کشوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کے ہمراہ کمیونسٹ رہنماﺅں مارکس اور لینن کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔

حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں، عوام کی خدمت ہمارا مشن، مخالفین 2018ءتک صبر کریں بلکہ بعد میں بھی صبر ہی کریں: وزیراعظم

قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، عبدالقادرشاہین ، اسلم گل ، سہیل ملک ، عزیز چن ، فیصل میر اور دیگر نے پیپلزپارٹی کی ریلی کی قیادت کی ۔ پیپلزپارٹی کی ریلی لاہور ریلوے سٹیشن سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔

پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ درج، عمران خان سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے : رانا ثنا اللہ

پی پی رہنماﺅں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی شرافت کا پول کھول دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے قومی اداروں کی نجکاری نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کے مطالبے کے مطابق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔کارکنوں نے اس موقع پر ”گو نواز گو “ اور ” ڈریکو حکومت نا منظور نامنظور “ کے نعرے بھی لگائے ۔

مزید : قومی