بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے، وہ کام کردیا کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے، وہ کام کردیا کہ جان کر آپ ...
بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے، وہ کام کردیا کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی منی ایکسچینج کمپنی وال سٹریٹ ایکسچینج حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ منظرعام پر لائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکی کتنی رقم اپنے ممالک میں بھیجتے ہیں اور حوالے سے اس رپورٹ میں ان ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ آپ یہ جان کر خوشی محسوس کریں گے کہ اس فہرست میں پاکستانی پہلے دس ممالک میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر امارات میں مقیم بھارتی شہری آتے ہیں جو سب سے زیادہ رقم اپنے ملک میں بھیجتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں بھارتیوں نے 72ارب 2کروڑ ڈالر(تقریباً72کھرب2ارب روپے)متحدہ عرب امارات سے بھارت بھجوائے۔ دوسرے نمبر پر چینی شہری آئے جنہوں نے 63ارب90کروڑڈالر (تقریباً63کھرب90ارب روپے) چین بھجوائے۔

دبئی جانے والوں اور وہاں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب رہائشی ناقابل یقین حد تک سستی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔

ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر فلپائنی رہے۔ انہوں نے 2015ءمیں 29ارب70کروڑ ڈالر(تقریباً29کھرب80ارب روپے) فلپائن بھجوائے۔پاکستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ برس پاکستانیوں نے 20ارب10کروڑڈالر (تقریباً20کھرب10 ارب روپے) متحدہ عرب امارات سے پاکستان بھجوائے۔اس فہرست میں 10ویں نمبر پر بنگلہ دیشی ہیں جنہوں نے 15ارب 80کروڑڈالر (تقریباً15کھرب80ارب روپے)بنگلہ دیش بھجوائے۔دوسری طرف ورلڈ بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو غیرملکیوں کے پسندیدہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غیرملکی امارات میں جانا پسند کرتے ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ، سعودی عرب، جرمنی، روس، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، سپین اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔

مزید : بزنس