پاناما لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم استعفیٰ دیں :ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

پاناما لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم استعفیٰ دیں :ایم کیو ایم رابطہ ...
پاناما لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم استعفیٰ دیں :ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے اجلاس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹیوں کااہم اجلا س ہوا ۔ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات تک وزیر اعظم نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کردیا ،مہذب ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات استعفے دے کر خود کو احتساب کے لیے پیش کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے تو تحقیقات میں شفافیت پر سوال اٹھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئندہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -