گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی میںآن لائن بینکنگ کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں 42.5 فیصداضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی میںآن لائن بینکنگ کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں 42.5 ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2015ء کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران آن لائن بینکنگ کے ذریعے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی کی شرح میں 42.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2015ء کے اختتام پر اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.9 ملین تھی جبکہ ڈیپٹ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال کنندگان 26.5 ملین تک بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آن لائن بینکنگ کے رجحان میں خاطر خواہ اصافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں موجود مختلف بینکوں کی تقریباً 1300 برانچز میں سے اندازاً 95 فیصد برانچیں آن لائن بینکنگ کی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔

مزید :

کامرس -