پاکستانی حکومت گندم برآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، بلال صوفی

پاکستانی حکومت گندم برآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، بلال صوفی

لاہور(پ ر) پاکستانی حکومت گندم درآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، چیئرمین ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے فلور ملنگ انڈسٹری ڈاکٹر بلال صوفی کے مطابق حکومت گوداموں میں وسیع سٹاک موجود ہونے کے باوجود گندم برآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال 6ملین ٹن گندم ایک سال گذرنے کے باوجود گوداموں میں پڑی ہے۔ موجودہ حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ فوری طور پر بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا جائے۔ ڈاکٹر بلال صوفی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 30بلین روپے کی سبسڈی گندم کی اشیاء کو افغانستان اور دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے لئے آئندہ بجٹ میں مختص کئے جائیں۔ اگر یہ اقدام نہ کیا گیا تو ملک میں بلین روپے کی گندم ضائع ہو جائے گی۔

مزید : کامرس