کنفرمٹی اسسمنٹ (نارتھ)، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ایک اور کاروائی ، غیرمعیاری آئل اور گھی بنانے والی فیکٹری سیل
لاہور ( پ ر)ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر برکت سعید میمن کی ہدایت پر پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ، کنفرمٹی اسسمنٹ (نارتھ)، لاہورنے اصغر علی (ڈپٹی ڈائریکٹر، سی اے) اور شیر علی (ڈپٹی ڈائریکٹر، میڈیا) اور دیگر ارکان پر مشتمل ٹیم نے میسرزسعد گھی اینڈ آئل مل پر چھاپہ مارا ۔ پی ایس کیو سی اے کی ٹیم کے فیکٹری پہنچنے پر فیکٹری مالکان نے فیکٹری کے دروازے بند کر دیئے ۔ پی ایس کیو سی اے کے افسران دو گھنٹے تک دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔دروازہ کھلنے پر جب پی ایس کیو سی اے کی ٹیم فیکٹری میں داخل ہوئی تو فیکٹری کو ناقص انتظامات میں غیرمعیاری آئل اور گھی کی پیکنگ اور فروخت میں ملوث پایا ۔ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری آئل اور گھی بنانے پرآئل اور گھی راوی برانڈ کے سیمپلز لئے جن پر پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا کنفرمٹی اسسمنٹ لوگو موجود تھا جو کہ جعل سازی اور دھوکہ دھی کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔اس کے علاوہ فیکٹری میں نامکمل پروسیسنگ یونٹ اور غیر معیاری ٹیسٹنگ لیبارٹری ہونے اور بغیر لائسنس کے پی ایس مارک استعمال کرنے پر فیکٹری کو سِیل کر دیا گیا۔