محکمہ ایکسائزکو 30جون تک 100فیصد ٹارگٹ ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ ایکسائزکو 30جون تک 100فیصد ٹارگٹ ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

  

لاہور(آن لائن )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں 30جون تک ریکوری کا 100فیصد ہدف یقینی بنائیں محکمہ کے نا دہندگا ن سے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد بلال کی طرف سے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کو کہا گیا کہ ضلعی سطح پر فراہم کر دہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نہوں نے کہا کہ بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید :

کامرس -