تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،کمشنر نے ریوارز گارڈن میں بچوں کو قطرے پلائے

تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،کمشنر نے ریوارز گارڈن میں بچوں کو قطرے پلائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ریواز گارڈن کے علاقہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے وہاں پر پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم04مئی 2016 ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 15 لاکھ 71 ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔۔