پی ٹی آئی صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،ممبر شپ جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،ممبر شپ جاری رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف پنجاب کے الیکشن کمشنر جنرل (ر) انیس باجوہ کی زیرصدارت چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں میٹنگ ہوئی جس میں سابقہ ایم این اے و ممبرالیکشن کمیشن پنجاب مہناز رفیع ، شمسہ علی ایڈووکیٹ، سید فخر الزمان گیلانی ،چیف کوآرڈی نیٹر پنجاب سیما انوار اور میڈیا کوآرڈی نیٹر فاطمہ چدھڑ نے شرکت کی ، جنرل (ر) انیس باجوہ نے میٹنگ کے شرکاء کوبتایا کہ ویب سائٹ پر ممبرشپ لسٹوں پر کام جاری ہے اور نئی ممبر شپ میں خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے ، میٹنگ میں چیئرمین عمران خان کی کال پر احتجاج کی صورت میں پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کا رول بھی زیربحث آیا، تحریک انصاف کے تمام ونگز بحال ہو گئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن اپنا کام اسی طرح جاری رکھے گا ، ممبرشپ پورے زوروشور سے جاری ہے اور رہے گی ۔