حکومت مہمان ہے،مرزا اصغر بیگ

حکومت مہمان ہے،مرزا اصغر بیگ

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے رہنما مرزا اصغر بیگ نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہورکے شہریوں نے پنجاب حکومت کی تمام رکاوٹوں کوعبورکرکے مال روڈ چیئرنگ کراس کے جلسے میں شرکت کرکے حکمرانوں کی آمریت کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے اورثابت کردیا ہے کہ اب حکمرانوں کی ڈکٹیٹرشپ زیادہ دیرنہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ غریب قوم کے ٹیکسوں کے خون پسینے کی کمائی سے حکمران جماعت نے اپنے دفاع میں 7ارب کے اشتہارات دیئے جس کا حکومت کو فائدہ نہیں الٹا نقصان ہوا ہے کیونکہ سچ کوزیادہ دیرچھپایا نہیں جاسکتایہ اللہ کی طرف سے اب پکڑمیں آچکے ہیں اوران کی حکومت اب چند دن کی مہمان ہے ہم انہیں اس بار ان کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1