عبدالعلیم خان کی ٹیم نے جلسے کیلئے بہترین انتظامات کئے،اعجاز چودھری

عبدالعلیم خان کی ٹیم نے جلسے کیلئے بہترین انتظامات کئے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے چیئر نگ کراس پر تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسہ کی کامیابی پر عبدالعلیم خان اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جلسہ کے بہترین انتظامات کیے اور جلسہ کی کامیابی کے لئے انتھک محنت کی، میں پی ٹی آئی کے رضاکارانہ سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والے کارکنان اور جلسہ کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ممبران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سخت گرمی میں اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں ،لاہور کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور نواز شریف کے استعفیٰ تک یہ تحریک جاری رہے گی اور گو نواز گو کا نعرہ پاکستان کے کونے کونے میں گونجے گا پی ٹی آئی کا چئیرنگ کراس جلسے میں لاکھوں عوام نے شرکت کر کے (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباریوں کی رات کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔