18ایسوسی ایٹ خواتین پروفیسر ز کی گریڈ 20میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی

18ایسوسی ایٹ خواتین پروفیسر ز کی گریڈ 20میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )پنجاب حکومت نے گریڈ انیس کی اٹھارہ خواتین ایسو سی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ بیس میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 27 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز حکومت پنجاب کو بھجوائے گئے تھے جن کے انٹرویوز، کارکردگی اور اے سی ارز کا جائزہ لینے کے بعد اٹھارہ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ بیس میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں لاہور کی سات خواتین پرفیسرز راشدہ کلیم، فرزانہ گیلانی، شمیم عارف، فردوس فضل، شمیم اختر، خاور ظفر اور شبانہ عارف سمیت دیگر اضلاع کی پروفیسرز شامل ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے خواتین پروفیسرز کی ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ ہائرایجوکیشن ذرائع کے مطابق ترقی پانے والی پروفیسرز کی جلد ہی مختلف کالجز میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔