پروفیسر حبیب شاہد اسلامک میڈیکل کونسل کے جنرل سیکرٹری مقرر

پروفیسر حبیب شاہد اسلامک میڈیکل کونسل کے جنرل سیکرٹری مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کی نومنتخب سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا پہلا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی زیر صدارت ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹرحبیب شاہد کو آئندہ دو سالوں کے لئے ایسوسی ایشن کا مرکزی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اس موقع پر پیما کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداران کا بھی تقرر کیا گیا اور آئندہ سیشن کے لئے پلاننگ کی منظور ی دی گئی، کونسل کے اجلاس میں پیما خواتین برانچ کی مرکزی صدر ڈاکٹر امۃ اللہ زریں اور پیما پنجاب کی ناظمہ ڈاکٹر سیدہ فرزانہ نے بھی شرکت کی، اجلاس میں آئندہ دو سالوں کے پروفیسر افضل میاں کو انچارج پیما ریلیف، پروفیسر محمد اقبال خان کو انچارج انٹرنیشنل ریلیف، ڈاکٹر عبدالعزیز ضیاء کو انچارج دعوت و تربیت، پروفیسر انتظارحسین بٹ کو انچارج شعبہ انسداد نابینا پن، پروفیسر حافظ اعجاز احمد کو انچارج سی۔ ایم۔ای، ڈاکٹر مصباح العزیز کو انچارج فیما سیو وژن، ڈاکٹر کاشف شازلی کو انچارج سٹوڈنٹس برانچ، ڈاکٹر مقبول احمد شاہد کو انچارج پبلی کیشنز، پروفیسر نجیب الحق کو انچارج طبی فقہی بورڈ، پروفیسر ارشد جاوید کو انچارج شعبہ ڈاکٹر ایڈووکیسی، ڈاکٹر طاہر اعظم کو انچارج ہیلتھ اویئرنس، پروفیسر سہیل اختر کو انچارج میڈیا سیل ، ڈاکٹر محمد اشرف کو فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری کو انچارج فیما و بین الاقوامی امور مقرر کیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -