حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ،سجاد بلوچ

حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ،سجاد بلوچ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی عوام کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ہے ۔حکمران نت نئے دن آئی ایم ایف کے سامنے اپنی جھولی پھیلاتے ہیں اور سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں ۔حکمرانوں نے آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف کا مقروض کر دیاہے ۔ہر جنم لینے والا بچہ پیدا ہوتے ہی لاکھوں کا مقروض ہے ۔حکمرانوں کے اپنے بچے پیدا ہوتے ہی اربوں کھربوں کے مالک بن جاتے ہیں مگر غریب کا بچہ پیدا ہوتے ہی مقروض ہوتا ہے ۔ غریب کے لئے اس ملک میں جینا مشکل ہو چکا ہے غریب کے پاس نہ کوئی روزگار ہے نہ کوئی گھر ہے نہ ہی غریب کو اس ملک میں انصاف ملتا ہے یہاں قانون بھی طاقتور کے لئے ۔غریب غربت کی چکی پس رہا ہے اور غریب آدمی کے ساتھ ہی نا انصافی ہو رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -