حفاظتی ٹیکو ں کا ہفتہ منایا گیا

حفاظتی ٹیکو ں کا ہفتہ منایا گیا

لاہور( جنرل رپورٹر) فاطمہ میموریل ہسپتال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد تمام عمر کے لوگوں میں ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔25سے28اپریل تک تمام عمر کے بچوں میں مفت حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت مہیا کی گئی۔یہ مفت حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پاکستان کے تعاون اور اشتراک سے مہیا کئے گئے۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کے انفیکشن کنٹرول آفیسر، ڈاکٹر شہزاد نسیم نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات تمام دنیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیا ں بچاتے ہیں۔ پاکستان کوای پی آئی کی طرز پر مزید جامع پروگراموں کی اشد ضرورت ہے جو ان موزی امراض کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکیں۔ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا انعقاد ڈاکٹر شہزاد نسیم، انفیکشن کنٹرول آفیسراور فاطمہ میموریل ہسپتال کی انتظامیہ نے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1