نواز شریف مستعفی ہوں،عمر کسانہ

نواز شریف مستعفی ہوں،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف را ئے ونڈ دھرنے سے قبل استعفیٰ دے دیں ورنہ پی ٹی آئی کے کارکن انکو ملک چھوڑنے پر مجبور کردیں گے ۔لاہور جلسے کے بعد( ن )لیگ کو یقین ہو جانا چاہیے کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں اور وہ پہلے سے زیادہ متحدہے ۔ہمارے کارکن راؤنڈ کا محاصرہ کرنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے ایک اشارے کے منتظر ہیں (ن)لیگ اور انکے حواری عقل سے کام لیتے ہوئے کمیشن کی رپور ٹ کا انتظار کیے بغیر ہی وزیر اعظم سے استعفی لے لیں اور اگر وہ قصوار نہ ثابت ہوئے تو دوبارہ عہدے پر بحال کردیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -