باردانہ کی تقسیم میں چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال بند کیا جائے،ناصر رمضان

باردانہ کی تقسیم میں چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال بند کیا جائے،ناصر رمضان

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے ترجمان ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری مہم میں باردانہ کی تقسیم میں چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال بند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گندم کے باردانہ کی تقسیم میں کاشتکاروں کے استھ ظلم بند کرکے منتخب نمائندوں کے روپ میں جو لوگ گندم کا بیوپار کررہے ہیں وہ کاشتکاروں کا حق نہ ماریں اور بادانہ کی بلاامتیاز ہر کاشتکار کو تقسیم کو یقینی بنایاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں کسان ونگ لاہور کے صدر راؤ سرفراز کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد میں باردانہ کی تقسیم میں گندم خریداری میں شفافیت کا پول کھل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار پہلے ہی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں جبکہ باردانہ من پسند افراد میں تقسیم کرکے ظلم و زیادتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کمیشن مافیا فائدہ اٹھا کر کاشتکاروں سے 1150 روپے فی من تک گندم خرید کر 1300روپے فی من کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کیلئے اپنے کردار ادا نہ کیا تو مظلوم کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبو ر ہونگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1