عمران خان احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،سلیم اعوان

عمران خان احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،سلیم اعوان

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے یونین کونسل 144سے وائس چیئر مین سلیم اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے سارا دن شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا،تحریک انصاف کے کارکن بھی پارٹی قیادت کی ناقص حکمت عملی سے تنگ آچکے ہیں،حکومت نے وسائل کا روخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے

،لیبر ڈے پر وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے پیکج کا اعلان کرکے ان کے دل جیت لیے ہیں،وہ گزشتہ روز سلامے پورہ میں منعقدہ پارٹی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے،سلیم اعوان نے مزید کہا عمران خان ،شیخ رشید اور اعتزاز احسن ذہنی طور پر نابالغ ہوچکے ہیں وہ جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1