حکومت ہماری تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے،طارق فیروز

حکومت ہماری تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے،طارق فیروز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ کے حوالے سے تاجر برادری کے نمائندوں سے مشاورت کر کے ہماری تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس کو سرے سے ختم کیا جائے ، بجلی بل کی قابل ٹیکس رقم 75ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی جائے ،سیلز ٹیکس کو صرف اور صرف مینو فیکچر سطح پر لیا جائے ، سلف اسیسمنٹ انکم ٹیکس سکیم کی رقم بڑھا کر 5کروڑ کی جائے ،جان بچانے والی اور دیگر ادویات کو ٹیکس فری قرار دیا جائے