حکمرانوں کے جھوٹ ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتے،الطاف شاہد

حکمرانوں کے جھوٹ ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جھوٹ ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتے،پاکستان کاقیام معجزہ خداوندی ہے ،چوراس کاپیسہ ہڑپ نہیں کرسکتے۔حکمرانوں سے ان کی ہرایک بدعنوانی اوربدانتظامی کاحساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہاحکمران خاندان کے لوگ یادرکھیں دوسروں پر الزامات عائد کرکے اپنے خلاف الزام سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ۔حکمرانوں نے اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگرپاناما پیپرز کے شواہد ان کیخلاف ہیں وہ اے پی ایم ایل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ بدعنوانی کاپیسہ واپس کئے بغیرحکمران سکون کی نیند نہیں سوسکتے،جولوگ بھی پاکستان اورپاکستانیوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ان کا قانون کی گرفت میں آنااٹل ہے۔انہوں نے کہاحکمران بظاہر احتساب کاسامنا کرنے کاتاثر دے رہے ہیں مگر اندرون خانہ 1999ء کی طرزپرقومی اداروں کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ملک پاکستان کے داخلی ،سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کرنے کاحق نہیں رکھتا ۔