عزداری سید الشہدا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی،علامہ ساجد علی نقوی
لاہور ( پ ر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ عزاداری سید الشہدا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی اور مجالس عزاکے خلافایف آئی آرز کاٹنا ناقابل قبول عمل ہے، مجلس کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کولاؤڈ سپیکرزپر ہونے والا شور و غوغا جوگذشتہ اتوار لاہور میں وزیراعلیٰ کی ناک کے نیچے ہوتا رہاکیوں نظر نہیں آیا ، کیوں قبرستان سی خاموشی چھائی رہی،یہ دوہرا معیار قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان نے مجالس عزا پر لاؤڈ سپیکرز یا ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پابندی،مجالس عزا کے خلافایف آئی آرز اور بانیان مجالس کیخلافمقدمات کے اندراج پر اپنے رد عمل میں کیا۔