تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی عوامی تحفظ کمیٹی کا اجلاس

تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی عوامی تحفظ کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) عوامی تحفظ کمیٹی تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا اجلاس گزشتہ روز ٹاؤن شپ میں ہوا جس کی صدارت عوامی تحفظ کمیٹی بیٹ ون سیکٹر اے ون کے چیئرمین فیصل شامی اور ایڈمن آفیسر تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ عبدالحئی نے کی جبکہ دیگر اراکین میں عبدالوحید ، خالد محمود ، اسد غالب قدوسی،میاں عاصم مجتبیٰ رفیق ،چوہدری صدیق ،محمد عمر،حافظ صاحب،مرزا اظفر و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تھانہ قائد اعظم کے ایڈمن آفیسر عبدالحئی و چیئرمین کمیٹی فیصل شامی نے اراکین کمیٹی سے اس بات پر زور دیا کہ وہ علاقہ میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پولیس اور اہل علاقہ مل جل کر اپنے علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کرینگے ۔