جے یو پی حزبِ احتساب کا کردار ادا کرے گی،شاہ اویس نورانی

جے یو پی حزبِ احتساب کا کردار ادا کرے گی،شاہ اویس نورانی

لاہور( خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جے یو پی حزبِ احتساب کا کردار ادا کرے گی ہم پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہیں کیونکہ اپوزیشن کی اکثر جماعتیں صوبائی حکومتوں کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اویس نوارنی نے مزید کہا کہ ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ہے،اپوریشن کے اتحاد کیلئے منافقت اور مصلحت چھوڑنا ہو گی۔ قوم مذہبی جماعتوں کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔اجلاس میں قاری زوار بہادر ، ڈاکٹر جاوید اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1