سعد رفیق ،بلاول پر تنقید سے پہلے پانامہ لیکس کا جواب دیں،نصیر احمد

سعد رفیق ،بلاول پر تنقید سے پہلے پانامہ لیکس کا جواب دیں،نصیر احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد نے سابق ممبر پنجاب کونسل شیخ علی سعید کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے 1977 ء سے لے کر آج تک پنجاب میں کسی نہ کسی صورت میں حکمرانی کی ہے شریف فیملی کے ساتھ ساتھ ان کے حواریوں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم رکھا انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے پانامہ لیکس کا قوم کو جواب دیں کہ لندن میں فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کا پیسہ کہاں سے آیا اور ملک سے کیسے باہر گیا اور کس آمدن سے حاصل کیا گیا ن لیگ نے جو پیسہ لوٹ مار کے ذریعے اکٹھا کیا ہوا ہے اب اس کے حساب دینے کا وقت آگیا ہے مسلم لیگ کے ترجمان جتنی مرضی کوشش کر لیں وہ اب شریف فیملی کو بچا نہیں سکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -