کامیاب جلسے پر اہل لاہو ر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

کامیاب جلسے پر اہل لاہو ر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ لاہور میں کامیاب جلسہ پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب ثابت ہوچکا ہے کہ لاہور (ن )لیگ کا قلعہ نہیں ہے ،لاہور نے شریف بردران کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے ،اب وزیراعظم کو اقتدار چھوڑ نا ہوگا ،انہیں گھر جانا ہوگا اور اگر وہ گھر نہ گئے تو پھرجیل جائیں گے،عمران خان نے قوم کو جو لائحہ عمل دیا ہے اس پر عمل کرنا ہر ایک پر فرض ہوچکا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1