(ن) لیگ کی حکومت نے ملک اور قوم کو قرضوں میں دبا دیا،غلام محی الدین دیوان

(ن) لیگ کی حکومت نے ملک اور قوم کو قرضوں میں دبا دیا،غلام محی الدین دیوان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک اور قوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دھنس دیا ہے جس کی سزا غریب عوام مہنگائی اور غنڈہ ٹیکس کے زریعے سزا بھگتنے پر مجبور ہیں کشمیری عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹ دے گی یکم مئی کے جلسے میں لاہور کی لاکھوں عوام نے شرکت کر کے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے جلسے کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں وہ پارٹی آفس میں کشمیری عوام سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1