پی یو میں مختلف امتحانات کے نتائج کااعلان
لاہور( خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے اسلامک سٹڈیزپارٹ ون سپلیمنٹری 2015ء ، ایم ایس سی اپلائیڈ سائیکالوجی پارٹ ون سپلیمنٹری 2015ء،ایم ایس سی ریاضی پارٹ ون سپلیمنٹری 2015ء، ایم ایس سی اسٹیٹس پارٹ ون سپلیمنٹری 2015ء اور ایم اے انگلش پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2015ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔