پی یو انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ورکشاپ کا آغاز

پی یو انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ورکشاپ کا آغاز

  

لاہور( خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام کلینکل سائیکالوجی اور اپلائیڈ سائیکالوجی کے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ان اکیڈمیہ کے موضوع پانچ روزہ پر تربیتی ورکشاپ کا آغاز انسٹی ٹیوٹ کے ایچ ای سی روم میں ہوا ۔ ورکشاپ کی ریسورس پرسن گولڈ سمتھ یونیورسٹی ، لند ن سے ڈاکٹر صائمہ نورین، قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر فرح ملک، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مجیبہ اشرف اور طلبہ بھی موقع پر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ورکشاپ کی کو آرڈینیٹر مجیبہ اشرف نے تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت بیان کی۔

ڈاکٹر فرح ملک ورکشاپ کے لئے مہیا کی گئی سہولیات کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثراور اس کے انعقاد کیلئے ڈاکٹرمجیبہ کی کاوشوں کا سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -