وطن عزیز کو چاروں اطرفسے سازشوں نے گھیر رکھا ہے،محمد عاکف طاہر
لاہور(پ ر)وطن عزیز کو چاروں اطراف سے اغیار کی سازشوں نے گھیر رکھا ہے سیکولر عناصر اسلام اور ملک کے خلاف سازشیں گھڑنے میں مصروف ہیں ایسے میں فروغ عشق مصطفیﷺٰ میں ہی پاکستان کی بقا ء و سلامتی مضمر ہے ان خیالات کا اظہار انجمن طلبا ء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے ہمدرد سنٹر لاہور میں منعقدہ طلبا ء کنونشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمدعاکف طاہر نے کہا کہ نیا پاکستان نظام مصطفیﷺ کے نفاذ سے بنے گا ،
سیکولر عناصر کی اسلام اور ملک دشمن سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں شعبہ تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
تعلیم کے لیے جو بجٹ رکھا جاتا ہے وہ پہلے ہی نا کافی ہے اور اس کا بھی بیشتر حصہ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ ہمارا نظامِ تعلیم اور نصابِ تعلیم مثبت ، تعمیری اور صحت مند رجحانات کو طلبہ میں فروغ دینے میں، بھرپور کامیابی حاصل نہیں کر پا رہا آج تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد مطالبہ کر رہے ہیں کہ وطن عزیز میں یکساں نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔