ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور کی صدر شہناز ڈار کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا

ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور کی صدر شہناز ڈار کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر) محنت رنگ لے آئی۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور ونگ کی صدر شہناز ڈار کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔انہوں نے نرسنگ کی ابتدائی تعلیم لاہورجنرل ہسپتال سے حاصل کی اور اسی ادارے سے 1989ء میں سٹاف نرس سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی شہناز ڈار نے پیشہ وارانہ سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد سے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے فرائض کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ اپنی اعلی تعلیم کا سلسلہ جاری بھی رکھا۔

شہناز ڈار نے پنجاب بھر میں کام کرنے والی سینکڑوں ایڈہاک نرسوں کو کنٹریکٹ دلانے اور کنٹریکٹ نرسز کو ریگولرکرانے میں بھی بنیادی کردار ادا کیا ۔

اس دوران ایسی نرسز جن کی ترقی کے کیسز سالہاسال سے التوا کا شکار تھے وہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ شہناز ڈار کی پیشہ وارانہ مہارت ، انسانیت کی تعظیم اور ساتھی نرسز کو ساتھ لیکر چلنے جیسے اقدامات کے اعتراف میں انہیں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے ۔ انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں اپنا میڈل وصول کیا۔ اس موقع پر صوبائی دارلحکومت کے ہسپتالوں کی نرسوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہناز ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کا ملنا اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ ساتھ میری ساتھیوں کی جانب سے مختلف اوقات میں میری رہنمائی کرنے اور ان کی بھرپو رمعاونت کے سبب ممکن ہوا جس پر میں ان کی بھی شکر گزار ہوں تا ہم میڈل ملنے کے بعد میری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مجھے اب یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ میں اس ایوارڈ کی حقدار تھی۔ اس ضمن میں مستقبل میں بھی اپنی بہترین پیشہ وارانہ خدمات کی سرانجام دہی جاری رکھوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -