جامعہ نعیمیہ اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام’’ تحمل ،برداشت‘‘ کے موضوع پر سیمینار شروع

جامعہ نعیمیہ اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام’’ تحمل ،برداشت‘‘ کے موضوع پر ...

لاہور (فلم رپورٹر) شعبہ علوم اسلامیہ و عربی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اقبال اکادمی پاکستان اور جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں ’’فروغ تحمل و برداشت میں علماء، خطبا اور آئمہ کا کردار‘‘ کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز دو سیشن ہوئے۔ پہلے سیشن کی صدارت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ہر نازک موڑ پر علمائے کرام نے قوم کی رہنمائی کی ہے۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالمالک نے کہا کہ جب تک علماء باہمی اتحاد و اتفاق، تحمل و برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دیں گے، معاشرے میں ان کا کردار موثر طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ڈاکٹر طاہر مصطفی، ڈاکٹر محمد کریم خان، ڈاکٹر حماد لکھوی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ دوسرے سیشنکے مہمان خصوصی ڈاکٹر سعد صدیقی تھے جبکہ صدارت علامہ صدیق ہزاروی اور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4