ادیب جاودانی نے انتہائی تحقیق کے بعد بھٹو پر کتاب لکھی،عمران گردیزی

ادیب جاودانی نے انتہائی تحقیق کے بعد بھٹو پر کتاب لکھی،عمران گردیزی

  

لاہور( خبرنگار) وفاقی سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی نے کہا ہے کہ ادیب جاودانی نے ’’بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر کا قتل‘‘ کے حوالے سے جو کتاب لکھی ہے۔ یہ ان کی بے حد تحقیق پر مبنی ہے۔ بھٹو کی شہادت کے بعد بہت بڑے بڑے دانشوروں اور سیاستدانوں نے بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھی تھیں۔ لیکن میں ایمانداری سے یہ بات کہتا ہوں کہ مون ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر اور کالم نویس ادیب جاودانی نے بھٹو کی پھانسی کے اس بڑے سانحہ پر جو کچھ لکھا ہے۔ وہ انتھک محنت مکمل ریسرچ اور چھان بین کے بعد لکھا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصنف سے کتاب وصول کرتے وقت کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -