قومیں اپنی تہذیب اور کلچر سے پہچانی جاتی ہیں محمود احمد بودلہ
لاہور ( ڈویلپمنٹ سیل ) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں شعبہ ریاضی کے زیر اہمتام سالانہ کلچرل ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ نے کہاہے کہ قومیں اپنی تہذیب اور کلچر سے پہچانی جاتی ہیں ۔کلچرل ڈویلپمنٹ میں نوجوانوں کا اہم رول ہوتا ہے ایسی تقاریب سے نوجوانوں کو اپنے کلچر کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر نوازش علی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بچوں اور اساتذہ نے کلچرل ڈے منا نے کا اہتمام کیا ہے اور رنگ رنگ پروگرامات سے چاروں صوبوں کے کلچر کی عکاسی کی گئی ہے۔ جن طلبہ اور طالبات نے کلچر کے حوالے سے تقاریر کی ہیں ،ٹیبلو پیش کیے ہیں ۔