حکمران نہیں بچ سکتے،نذیر چوہان

حکمران نہیں بچ سکتے،نذیر چوہان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نذیر احمد چوہان ، شبیر سیال حکومتی وزراء کے بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ چاہے جتنا مرضی زور لگا لیں اب شریف برداران نہیں بچ سکتے۔

پرویز رشید ، سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ ، زعیم قادری ، دانیال عزیز ، طلا ل چوہدری کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور کر لیں نواز شریف اب احتساب سے نہیں بچ سکتے ، (ن) لیگ کے سیاسی دہشت گرد درباریوں کے ٹولے کی عمران خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، لاہور کا جلسہ (ن) لیگ پر بجلی بن کر گرا ہے، (ن) لیگ کے درباریوں کی ٹیم عمران خان کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہے ، شریف برادران اور انکے درباریوں نے جتنا ملک کو نقصان پہنچایا ہے کسی اور نے نہیں، نواز شریف اور انکے درباریوں کا سب سے پہلے کڑا احتساب ہونا چاہیے اب ملک میں (ن) لیگ کی گلو کریسی کی سیاست نہیں چلے گی ،، پی ٹی آئی کی ٹانگیں توڑنے والے درباری پہلے اپنی ٹانگوں کی فکر کریں جمہوریت کی آڑ میں (ن) لیگ نے لوٹ مار مچا رکھی ہے نواز شریف کو ان درباریوں کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4