غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر ملزمان کو ایک ایک سال قید اور جرمانہ

غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر ملزمان کو ایک ایک سال قید اور جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر دو میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید اور جرمانے کی سزا دیتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیرکی عدالت میں محکمہ صحت نے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر چالان پیش کئے۔
، عدالت نے دوران سماعت قیصر میڈیکل سٹور جیل روڈ کے مالک عبدالقادر کو ایک سال قید اور ً ًً50ہزارروپے جرمانے کی سزا جبکہ شکیل کلینک میڈیکل سٹور تاج پورہ کے مالک محمد آصف کو 35ہزارروپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔