عدالت نے بچے کو والد کی تحویل سے ماں کے حوالے کر دیا

عدالت نے بچے کو والد کی تحویل سے ماں کے حوالے کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر اڑھائی سالہ بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں ثمینہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اسکے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی اس کے کمسن بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے

جبکہ سائلہ کواس سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچے اوراس کے والد کوعدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -