واساپٹرول سکینڈل میں ملوث 21 ملازمین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

واساپٹرول سکینڈل میں ملوث 21 ملازمین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر نے واسا کی خراب گاڑیوں کو درست قرار دے کر لاکھوں روپے کا پٹرول خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث 21ملازمین کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع کردی۔

واسا کے طارق محمود،عبدالطیف، مدثر علی سمیت 21افراد کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے واسا کی کھڑی خراب گاڑیوں کو کاغذوں میں درست قرار دے کر ان کے ناموں سے پٹرول کے لئے لاکھوں روپے آپس میں خوردبرد کئے ،مقدمہ درج ہونے کے بعدمذکورہ ملازمین نے اینٹی کرپشن سے اپنی عبوری ضمانتیں کرالیں ۔

،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے دوران اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیاتاہم عدالت میں مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے پیش ہوکر تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی ،تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے لہذا تفتیش مکمل کرنے لئے مزید وقت دیا جائے جس پر فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4