تھانہ گارڈن ٹاؤن، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب کرالیا گیا

تھانہ گارڈن ٹاؤن، پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب کرالیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کے بیلف نے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں غیرقانونی رکھے ملزم حاجی ثاقب کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے حبس بے کی درخواست کو ضمانت میں تبدیل کرکے ملزم کورہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملزم حاجی ثاقب کے والد خالد لطیف نے ندیم نواز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے اس کے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے بیلف مقرر کیا جس نے چھاپہ مارا تو حاجی ثاقب کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی، ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔ بیلف کو ایس ایچ او محمد امین نے بتایا کہ ملزم کے خلاف فیصل ٹاؤن تھانے میں گاڑی ہتھیانے کامقدمہ درج ہے۔

اور انہوں نے گرفتاری ڈال رکھی ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ حاجی ثاقب کو فیصل ٹاؤن پولیس پکڑتی، گارڈن ٹاؤن پولیس کا حراست میں رکھنے کا کیا جواز ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد حبس بے جا کی درخواست کو ضمانت میں تبدیل کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -