دیرینہ عداوت پر خاتون کے قاتل کو سزائے موت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ

دیرینہ عداوت پر خاتون کے قاتل کو سزائے موت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے خاتون کے قتل میں ملوث ایک مجرم علی اکبر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 2ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ،واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں ایک ملزم سجاد حسین مفرور ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان علی اکبر، اسحاق ،سجاد حسین اور عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے مانگامنڈی کی رہائشی خاتون صفیہ بی بی کو دیرینہ عداوت کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ مانگا مندی پولیس نے چاروں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھااور تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بجھوا دیا تھا۔

گزشتہ روز عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کے ایک مجرم علی اکبر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ دیگر 2ملزموں عمران اور اسحاق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،خاتون کے قتل میں ملوث چوتھاملزم سجاد حسین تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے بعد کیس کی مزید سماعت کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4