ماڈل گرل امبر سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث عظمی کے کیس کی سماعت

ماڈل گرل امبر سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث عظمی کے کیس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ملزمہ عظمی راؤنے قتل کی وارداتوں کے دوران مکان کرایہ پر گھر لیا مگر پولیس کو اطلاع نہیں دی،ماڈل گرل امبر سمیت دو افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی،ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک شوکت نعیم نے ملزمہ کی جانب سے دائر برعیت کی درخواست پر مزید بحث کے لئے پراسیکیوشن کوطلب کرتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن ملک شوکت نعیم کی عدالت میں تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمہ عظمیٰ راؤ کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کے تحت درج مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔
،مقدمہ کے مطابق ملزمہ نے قتل کی واردتوں کے دوران فیصل ٹاؤن میں گھر کرایہ پر لیا اور کرایہ داری آرڈیننس کے تحت متعلقہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں کرایہ نامہ کی کاپی پیش نہیں کی اور جرم کا ارتکاب کیا،ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سہیلی اور ماڈل گرل امبر اور فوٹو گرافر یوسف کھوکھر کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے ماڈل گرل عمبر کے قتل کا مقدمہ تھانہ ستوکتلہ جبکہ فوٹو گرافر یوسف کھوکھر کے قتل کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاون میں درج ہے ،دوسری جانب ملزمہ نے کرایہ داری کیس میں برعیت کی درخواست دائر کی ہے جس میں ملزمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایس پی تھانہ اسلام پورہ نے اس کے خلاف قتل کے کیسز کی تفتیش کی اور قتل کی واردتوں میں اس کا ملوث ہونا ثابت کرنے کے لئے فیصل ٹاؤن میں اس کی جعلی رہائش ظاہر کرنے کی کوشش کیا اور کرایہ داری آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرایاہے، عدالت میں پیش کئے جانے والے کرایہ نامہ پر اس کے دستخط نہیں اور نہ اس نے فیصل ٹاؤن میں گھر کرایہ پر لیا۔عدالت نے ملزمہ کی برعیت کے لئے درخواست پر بحث کے لئے پروسیکیوشن کو 16مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔