اداکارہ ارم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ ارم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس
اداکارہ ارم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ ارم چوہدری کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’دوستی‘ میں اداکارہ ارم چوہدری کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرارم نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کم عرصے میں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامے میں سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔ اداکارہ نرگس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر خوشبو،نرگس،دیدارجبکہ فلم میں بابرا شریف،ریما،صائمہ ان کو اچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔ارم چوہدری نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -