پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے،انعام الحق بٹ
لاہور (پ ر) پاکستان ترقی، خوشحالی اور روشنیوں کے سفر کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے چند سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر اس سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اوروہ ایسے عناصر کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن لوہا مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری انعام الحق بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار سے منصوبوں کو آگے بڑھارہی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا 2014ء میں دھرنا سیاست نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ۔
اوراب ملک جب اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے تو ایک بار پھر احتجاجی سیاست کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2014ء کی طرح اب بھی انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیاسی بنیادوں پر قرض معاف کرانے والے کس منہ سے احتساب کا راگ الاپ رہے ہیں۔ قرض معاف کرانے والوں کو بھی حساب دینا ہو گا۔ ہمارا دامن کرپشن کی الائشوں سے پاک ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری سے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے۔ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے جو ہم ہر صورت نبھائیں گے۔ توانائی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے اور انشاء اللہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے