پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ’’صوفی نائٹ‘‘

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ’’صوفی نائٹ‘‘

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ’’صوفی نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ خورشید کمال کی کتاب ’’چانن‘‘ سے منتخب کافیاں ترنم کے ساتھ پیش کی گئیں۔ اس پروگرام کی صدارت ملک خالد یعقوب نے کی جبکہ نظامت فرائض افتخار مجاز نے انجام دیئے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں سید نور، پروفیسر توقیر، آصف چوہدری، طفیل اختر، سید سردار علی، سید اسد علی اور میوزک ڈائریکٹر اشفاق احمد تھے۔ مقررین نے علامہ خورشید کمال کے فکر، فن اور شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خورشید کمال ایک صدی کا نام ہے، ایک دریا ہے جو بہہ رہا ہے، وہ بہت بڑے گیت نگار ہیں، اُن کا ہر گیت اور کافی اپنی کمپوزیشن اپنے ساتھ لیکر آتی ہے۔ گلوکاروں میں آصف جاوید، وحدت رمیض، امن علی، صنم افشاں اور بلاول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کی کافیوں نے حاضرین پر وجد طاری کر دیا۔ پیر سید اسد علی نے کہا کہ کافی ایک کیفیت کا نام ہے۔ کافی لکھنا ہر شاعر کے بس کی بات نہیں یہ کام صرف وہی کر سکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرتا ہے۔ آخر میں علامہ خورشید کمال نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ملفوظات سے بھی نوازا۔

مزید :

کلچر -