نویں وساکھانٹرنیشنل ڈاکومنٹری فلم فیسٹول کا انعقاد

نویں وساکھانٹرنیشنل ڈاکومنٹری فلم فیسٹول کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)این ای ڈی کے باہمی تعاون سے نویں وساکھانٹرنیشنل ڈاکومنٹری فلم فیسٹول کا انعقادمقامی ہال میں ہوا اس فیسٹول میں 14فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں ان میں پاکستانی طلبہ اور ماہرین کے علاوہ بھارت،عراق،ملائشیاء ،انڈونیشیا اور لاٹویا سے موصول شدہ فلمیں شامل تھیں۔ نویں وساکھانٹرنیشنل ڈاکومنٹری فلم فیسٹول میں ریشم وسیم،رائٹر مقصود چغتائی،نور العین زیب،راحت علی جعفری،ڈاکٹر سجاد پراچہ ،وحید اقبال چوہدری،ڈاکٹر شہزاد رانا،ڈاکٹر شبیر بلوچ،پروفیسر احسن بھٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ فیسٹول 2008ء سے نوجوان نسل میں مختلف موضوعات کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر