گلوکار عاطف اسلم کابالی ووڈ کی دو فلموں میں گانے کا معاہدہ

گلوکار عاطف اسلم کابالی ووڈ کی دو فلموں میں گانے کا معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ کی دو فلموں میں گانے کا معاہدہ کرلیا ہے جن کی ریکارڈنگ جلد ہی پاکستان میں شروع کردی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عاطف اسلم گزشتہ دنوں ایک شو میں پرفارم کرنے انڈیا گئے تھے جہاں ان کی ملاقات بالی ووڈ کے ایک معروف پروڈیوسرا ور ڈائریکٹر سے ہوئی تھی جنہوں نے انہیں اپنی فلموں میں گانے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان گانوں کا میوزک تیار ہونے کے بعد ٹریک پاکستان بھیج دیا جائے گا جہاں اس کا بقیہ کام مکمل کرکے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

مزید : کلچر