یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ ، امن مذاکرات معطل

یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ ، امن مذاکرات معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صنعا(این این آئی)یمنی حکومت نے حوثی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر قبضے کے بعد حوثیوں سے براہ راست امن مذاکرت معطل کر دیے ہیں۔ عمالقہ فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں بہت سے فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں حکومت کی جانب سے شرکت کرنے والے مندوبین کے سرابرہ اور یمن کے وزیر خارجہ عبدالمالک المخلفی نے کہا کہ حملے نے مذاکرات میں شگاف ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں تقریباً ایک سال سے جاری لڑائی کے بعد 11 اپریل سے جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل شیخ احمد نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کی ازسرِ نو تعمیر کا بہترین موقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -